54

امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران جیسے دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے اگلے ہفتے قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ کی قیادت میں امریکی وفد قطر میں طالبان نمائندوں سے ملاقات کرے گا.
امریکی خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ نے دو ہفتے قبل بھی پاکستان میں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی جب کہ جمعے کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ امریکا فی الحال صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو امداد کی فراہمی پر بات چیت کرے گا.
نیڈ پرائس نے مزید بتایا کہ دونوں فریقین ہمارے اہم قومی مفادات پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں عسکریت پسند جماعت داعش اور القاعدہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، انسانی امداد، تباہ حال افغان معیشت اور امریکیوں کی مدد کرنے والے افغانوں کو محفوظ دینا راستہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں