چوکی مستی خان ویلفیئر کے تحت دوسرہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ 109

چوکی مستی خان ویلفیئر کے تحت دوسرہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ,پاک نیوز پوائنٹ)

چوکی مستی خان ویلفیئر کے تحت فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
میڈیکل کیمپ کا مقصد مستحق اور نادار لوگوں کو فری سہولت دینا گاؤں میں رہتے ہوۓ۔
فری کیمپ میں ملتان سے مایا ناز اور ماہر ڈاکٹر محمد اصغر کی ٹیم العزیز کلینک کی طوان سے کیا گیا تاکہ غریب لوگوں کا علاج انکے اپنے علاقے میں ہو سکے ۔
میڈیکل کیمپ کے آرگنائزر حاجی ریاض خان بلوچ کا کہنا تھا اس طرح کے فلاحی کام آگے بھی ہوتے رہیں گے اور اس طرح کے میڈیکل کیمپ ہر مہینے لگائیں گے تاکہ لوگوں کا فری علاج ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں العزیز کلینک کے سینئر ڈاکٹر محمد اصغر صاحب کا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت ہمارے ویلفیئر کے کام کے لیے دیا
میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ افتتاح دعا سے کیا گیا۔
زبیر خان بلوچ جو اورسیز پاکستانی ہیں اور ڈونر بھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمات کرتے رہیں گے اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر کام کو کریں گے اور ایسے ہی لوگوں کی۔ خدمت کریں گے
سب لوگوں نے اس کو سراہا اور کہا ایسے اقدامات ہونے چاہیے تاکہ غریب لوگوں کی خدمت ہو سکے۔آخر میں سب نے ڈاکٹر صاحبان اور ویلفیئر اور خاص کر ریاض خان بلوچ کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں