ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے لئے انتہائی افسوسناک اور عظیم سانحہ ہے۔ 83

محسن پاکستان پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے نامور ایٹمی سائنسدان دنیائے اسلام کے دلوں میں بسنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان خالق حقیقی سے جا ملے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے لئے انتہائی افسوسناک اور عظیم سانحہ ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر قدیر خان نے مسلمان ممالک کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نواز کر مسلم دنیا کو مضبوط کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے لئے جو خدمات سر انجام دیں انہی کی بدولت آج ہم آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے مسلمان سائنسدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان سے محبت تھی کہ وہ عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ کر پاکستان آئے اور پاکستان کے لئے وہ خدمات سر انجام دیں جس کاپاکستان اور عوام تا قیامت مقروض رہیں گے ۔وطن عزیز کی آزاد فضاوں میں سانس لینے والے تمام پاکستانی آپ کے شکر گزار ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ہم آپ کو کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس کے بلند ترین درجات سے نوازے۔
ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی
اللہ تعالٰیٰ مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں