foreign Minister Makhdoom Shah Mehmood Qureshi holds a joint press conference with Saudi Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan Al Saud at the Foreign Ministry. 78

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارتِ خارجہ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں. ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دیرینہ اور تاریخی ہیں. ہمارے دو طرفہ اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے. ہم نے اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری کو بڑھانے پر خصوصی تبادلہ ء خیال کیا. کل یہاں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اسٹرکچر پر مذاکرات ہوئے. سپریم کونسل کے کام کے طریقہ کار پر گفتگو ہوئی. اس حوالے سے دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ میں فوکل پرسنز کا تعین کیا جائے گا. میڈیا اور انفارمیشن کے شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں. وژن 2030 تبدیلی کا مظہر ہے. ہم تہذیبی روابط کا فروغ چاہتے ہیں. ہم مذہبی تعلقات کے ساتھ ساتھ کلچرل تعلقات کے فروغ کے خواہشمند ہیں. گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ اور وزیر اعظم عمران خان کا وژن کلین گرین پاکستان آپس میں مطابقت رکھتے ہیں. ماحولیاتی و موسمیاتی شعبوں میں تعاون آگے بڑھا رہے ہیں. میں نے سعودی وزیر خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. ہماری افغانستان کے حوالے سے سوچ میں مماثلت ہے. ویکسینیشن اور سفری مشکلات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وہ پاکستانی طلباء جو سعودی عرب میں تعلیم کے متمنی ہیں ان کی سہولت کیلئے میں نے سعودی وزیر خارجہ سے بات کی۔ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہود پر زور دیتے ہیں۔ میں نے سی پیک منصوبوں بالخصوص خصوصی اقتصادی زونز میں سعودی کاروباری کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں سے سعودی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ میں ایک دفعہ پھر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی تشریف آوری پر ان کا شکرگزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں