28

سبی بلوچستان میں 2 بم دھماکہ

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
بلوچستان کے ضلع سبی میں دو بم دھماکوں میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق سبی کی سب تحصیل بابر کچھ کے علاقے جھالڑی میں ایف سی بلوچستان سبی اسکاؤٹس کے 3 اہلکار معمول کے مطابق پیدل پیٹرولنگ کررہے تھے کہ اس دوران ایک اہلکار کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں زیر زمین نصب بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی.
لیویز کے مطابق دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے، جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ اسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔
بلوچستان میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید
لیویز کے مطابق ایک اور دھماکا سبی کے علاقے کوٹ باروزئی میں ہوا، جہاں تعمیراتی کام میں مصروف 2 مزدور زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سیمنٹ کی بوری میں رکھا گیا تھا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی شناخت محمد ماجد اور محمد فضل کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں