Taj Muhammad Khan PTI President Riaz and his elected body members meet a Pakistani named Akhunzada Mahmood Syed, who was tortured 136

تاج محمد خان پی ٹی آئی صدر ریاض اور انکی الیکٹڈ باڈی ممبران کی اخونزادہ محمود سید نامی پاکستانی سے ملاقات ، جس پر تشدود کیا گیا تھا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
اوورسیز میں مقیم تمام پاکستانی ان کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت سے ہو سب سے پہلے پاکستانی ہیں ہم ریاض میں اخونزادہ محمود سید نامی پاکستانی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ہمیں اس بات کا پتا لگا تو تاج محمد خان پی ٹی آئی صدر,عبدالحکیم خان جنرل سیکرٹری ،ذاکر دیشانی,ابو زر ، ہم سب ساتھ ملکر اس واقعہ کے بارے میں پتا کیا اور سفارہ پاکستان سے رابطہ کیا ابوبکر صاحب سے بات کی اور اس بھائی سے بھی رابطہ کرایا اس کا۔ابوبکر صاحب نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس مسئلہ کو حل کریں گے اور جن لوگوں نے تشدد کیا ان کو گورنمنٹ کے قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے۔
آخر میں تاج محمد خان نے کہا کہ ہم سفارت خانہ پاکستان کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس واقعہ کا فی الفور نوٹس لیا ھے اور متاثرہ بندے سے رابطہ کرکے اسکی داد رسی کی ہے.سفارت خانے کے تمام افسران نے بہت مثبت رسپانس دیا۔تمام افسران نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہیں کہ ہم متاثرہ پاکستانی کو ہر قسم کی قانونی مدد فراہم کرینگے.
ہم تمام پاکستانیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ سعودی عرب کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں اور ہر ایسے واقعے کی رپورٹ سعودی پولیس اور سفارت خانہ پاکستان کو کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں