وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ گرین لائن کی طے شدہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے.وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 88

وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ گرین لائن کی طے شدہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے.وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سندھ پیکج کے تحت منصوبوں پر بھی کام میں تیزی لائی جائے۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، رکنِ قومی اسمبلی غوث بخش مہر، رکنِ صوبائی اسمبلی علی گوہر مہر اور صفدر عباسی شریک تھے ۔اس موقع پر ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال خصوصا امن و امان اور کورونا کی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی ۔اس کے علاوہ سندھ میں وفاق کے جاری ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر صوبہ سندھ کے پہلے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے گرین لائن پر پیش رفت پر گفتگو ہوئی.وزیرِ اعظم نے گرین لائن کی متعین شدہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے اور سندھ پیکیج کے تحت منصوبوں پر بھی تیزی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں