Prime Minister Imran Khan will inaugurate the Sohni Dharti Remittance Program today. 85

وزیرِ اعظم عمران خان آج سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا افتتاح کریں گے.

( رپورٹ ، عالم خان مہمند ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیرِ اعظم کے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے ویژن کے تحت “اسٹیٹ بنک سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام” کا اجراء کرنے جا رہا ہے جس کا آج وزیرِ اعظم اسلام آباد میں افتتاح کریں گے.
اس مقصد کیلئے موبائل ایپ کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے جس کے تحت سمندر پار پاکستانی اپنے ریوارڈ پوائنٹس کے عوض نہ صرف سرکاری اداروں کی خدمات حاصل کر سکیں گے بلکہ اس سے استفادہ کرنے کیلئے اپنے علاوہ ایک بینیفشری کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں جس کو یہ ریوارڈ پوائنٹس منتقل ہو سکتے ہیں.
پروگرام کے تحت اسٹیٹ بنک کے تفویض کردہ ذرائع سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ رز کے عوض سمندر پار پاکستانیوں کو ریوارڈ پوائنٹس حاصل ہونگے جن کے ذریعے وہ سرکاری اداروں سے دی جانے والی خدمات کا مفت استعمال کر سکیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں