Petroleum dealers sounded the alarm once again 49

پٹرولیم ڈیلرز حضرات نے ایک دفعہ پھر خطرے کی گھنٹی بجادی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
حکومت آخری الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 25نومبر تک حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہ مانے تو ملک گیر احتجاج شروع کر دینگے.
پٹرولیم ڈیلرز نے پٹرو لیم مصنوعات پر عائد ڈیلرز مارجن بڑھانے کے خلاف 25 نومبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا،پٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایش کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر منافع مارجن 85 پیسے فی لیٹر کسی صورت قبول نہیں ،انہوں نے کہا ایک لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے سے زائد منافع مارجن ہمارا حق ہے، ہمارے اخراجات پورے نہیں ہو رہے،خسارے کا کاروبار نہیں کر سکتے۔
پٹرولیم ایسو سی ایشن کا کہنا ہے وزیر توانائی حماد اظہر اور سیکرٹری پٹرولیم نے ہمیں دھوکے میں رکھا،ا ب حکومت کو بتائیں گے کہ احتجاج کیسے ہو تا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں