نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج 153

نور قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائے گا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو کل سنایا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کیس میں ملز م ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفراور والدہ عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا اور پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے.
ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے ریمارکس دیئے کہ درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا.
یاد رہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں.
ملزمان کے وکلا نے عدالت میں مختلف کیسوں اور فیصلوں کے حوالے دیئے جس کے بعدعدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں