Actress Meera threatens suicide if she doesn't get paid 33

اداکارہ میرا کا پیسے نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ میرا
کا کہنا تھا کہ مجھے آج مددکی ضرورت ہے لیکن شاید صاحب اختیار لوگ شاید تب آئیں گے جب میں عمر شریف کی طرح وہیل چیئر پر بیٹھ جاؤں گی.میں تنہا عورت ہوں اور ریاست کی ذمہ داری ہوں،10سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں،بھارت یا دبئی شفٹ نہیں ہوئی لیکن مجھے پاکستان میں شادی کی اجازت نہیں مل رہی.
اداکارہ میرا نے فلم بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری موت کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور ان کی ریاست مدینہ ہوگی.
اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کے انتقال سے شوبز انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، وزیراعظم عمران خان سے بار بار درخواست کر چکی ہوں کہ مجھے فلم بنانے کیلئے فنڈز درکار ہیں مگر حکومت میری مدد نہیں کر رہی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں