سعودی عرب میں شمالی حدود ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز سے بدھ کو مملکت میں پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے ملاقات کی ہے۔ 146

سعودی عرب میں شمالی حدود ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز سے بدھ کو مملکت میں پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے ملاقات کی ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر شمالی حدود ریجن نے اپنے دفتر میں سفیر پاکستان کا خیر مقدم کیا.
ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا.
خیال رہے کہ ان دنوں سفیر پاکستان مملکت میں موجود پاکستانی شہریوں کے حوالے سے سعودی عرب کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کرکے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور روایتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں