CONTRONMENT BOARD SIALKOT VEHICLES PICTURE THE GARAGE OF THE WHOLE CITY AND THROUGH KHAROTA SAIDAN 76

کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں شدید سموگ کی لپیٹ میں بچے بوڑھے خواتین سب کے سب مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے کنٹونمنٹ بورڈ سیالکوٹ کی گاڑیاں پورے شہر کا کچرا اٹھاکر کھروٹہ سیداں میں پھینکتی ہیں

رپورٹ :کوٹلی لوہاراں،کامران سلہری،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹپاک نیوز پوائنٹ)

کوٹلی لوہاراں :گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری اسکول کے ساتھ کرکٹ گراؤنڈ بھی ہے جہاں گاؤں کے بچے کرکٹ کھیلتے ہیں اس مسئلے کے متعلق کئی بار درخواستیں دے چکے ۔مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی کچرا پھینک کر اس کو روزانہ کی بیس پر آگ لگا دی جاتی ہے جس کی وجہ سے کھروٹہ سیداں اور اردگرد کے علاقہ جات بھی شدید سموگ کی لپیٹ میں آجاتے ہیں کھڑکیاں دروازے بند کرنے کے باوجود بھی اپنے کمروں میں بیٹھے گھر والوں کے چہرے بھی واضح نظر نہیں آتے سموگ کے متعلق حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات عملی طور پر تو نظر نہیں آ رہے اہل علاق نے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب اور دیگر اعلی افسران سے اس مسئلے کو فوری حل کروانے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں