The heartless father lost his 22-year-old daughter to gambling 33

سنگدل باپ اپنی 22 سالہ بیٹی جوئے میں ہار گیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق موضع وائیانوالی کا رہائشی طارق محمود جوا کی لت میں مبتلا ہے جس نے اپنی 22سالہ بیٹی کائنات کو مبینہ طور پر 50 سالہ شخص امجد فاروق کے آگے جوا میں ہار دیا اور اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی خاطر بیٹی کا زبردستی نکاح 50 سالہ ساتھی جواری سے کر دیا۔ملزم امجد فاروق اور اس کے ساتھی خالد، امتیاز زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے جب کہ متاثرہ لڑکی کے چہرہ پر زخموں کے واضح نشانات ہیں۔ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا.
وزیر آباد جوئے میں لوگوں کی جائیداد اور مال ہارنے کی مثالیں تو عام ملتی ہیں لیکن وزیر آباد کے نواحی علاقے میں جوئے کی لت میں مبتلا شخص نے جاہلیت کی تمام حدیں پار کر دیں اور اپنی بیٹی کو داﺅ پر لگانے کے بعد جوئے میں ہار گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں