Foreign Minister Makhdoom Shah Mehmood Qureshi meets with Deputy Prime Minister of Bahrain Sheikh Mohammed bin Mubarak Al Khalifa in Manama 29

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی منامہ میں بحرین کے نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے خصوصی ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاک، بحرین تعلقات، یکساں مذہبی ،ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں معاشی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان، بحرین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی و باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ ہم فاٹف کے معاملے پر بحرین کی طرف سے فراہم کردہ حمایت پر تہہ دل سے ممنون ہیں،۔ وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے دوران ،سلطنت بحرین کی جانب سے بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحرین وزارتی کمیشن، باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم فورم کی حثیت رکھتاہے۔
بحرینی نائب وزیرا عظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ نے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لئے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا رہے ہیں

Foreign Minister Makhdoom Shah Mehmood Qureshi meets with Deputy Prime Minister of Bahrain Sheikh Mohammed bin Mubarak Al Khalifa in Manama
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی منامہ میں بحرین کے نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے خصوصی ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں