A delegation of senior officials of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Saudi Arabia led by President PTI Saudi Arabia Chapter Mufti Muhammad Uzair Bhatta visited Pakistan Consulate in Jeddah. 189

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سینئر عہدیداران پر مشتمل ایک وفد نے صدر پی ٹی ائی سعودی عرب چیپٹر مفتی محمد عُزیر بھٹہ کی قیادت میں جدہ پاکستان قونصلیٹ کا دورہ کیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
‎گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سینئر عہدیداران پر مشتمل ایک وفد نے صدر پی ٹی ائی سعودی عرب چیپٹر مفتی محمد عُزیر کی قیادت میں جدہ پاکستان قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرل خالد مجید سمیت ویلفیر اتاشی ثاقب علی خان اور ماجد میمن اور دیگر افسران کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ دیگر شرکاء میں سینئر نائب صدر بابر اکرم اعوان، انفارمیشن سیکریٹری ارسلان شاہد, ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اسماعیل رضا کے علاوہ پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کے صدرڈاکٹر انور جاوید، جنرل سیکریٹری سید وسیم واجد شاہ اور ایکزیکٹیو ممبر چوہدری شہزاد شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور انکے ممکنہ حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ قونصل جنرل نے تمام عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ خالد مجید صاحب نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستانی کمیونیٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں وفد کو جدہ قونصل خانہ کے ویب سائیٹ پر موجود آن لائن سروسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ جناب خالد مجید نے کہا کمیو نٹی مسائل کے حل کیلئے انکی خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں۔ صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی عزیر بھٹہ نے احسن انداز میں انتظامی.امور چلانے اور تعاون کی پیشکش کرنے کیلئے قنصل جنرل خالد مجید سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کیا.
پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سینئر عہدیداران پر مشتمل ایک وفد نے صدر پی ٹی ائی سعودی عرب چیپٹر مفتی محمد عُزیر بھٹہ کی قیادت میں  جدہ  پاکستان قونصلیٹ کا دورہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں