ڈاکٹر عبدالقدیر خان عالم اسلام کے ہیرو تھے. شاھد چوھان، خرم شہزاد قوم انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی. ندیم طفیل، ایاز محمود بیورو رپورٹ جرمنی(مہوش خان ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 180

ڈاکٹر عبدالقدیر خان عالم اسلام کے ہیرو تھے، قوم انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی

بیورو رپورٹ جرمنی(مہوش خان ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نا صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے ہیرو تھے پاکستانی قوم انکی احسان مند ہے ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاھد چوھان (ساؤتھ افریقہ)، سینئر نائب صدر خرم شہزاد (امریکہ)، سعدیہ عباسی ( یو اے ای)، ندیم طفیل (کینیڈا)، وسیم چوہدری (یوکے)، ایاز محمود (فرانس)، مہوش خان (جرمنی)، عرفان احمد فراز (یوکے)، وسیم بٹ (آئرلینڈ)، کاشف بھٹہ (سویڈن)، سرفراز فرانسس (پرتگال)، اورنگزیب بیگ (آسٹریلیا) اور فہد کھوکھر (سعودیہ) نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں تک پر نہیں ہو سکتا. وہ یقیننا پاکستان سے بے پناہ محبت کرنے والی شخصیت تھے کیونکہ انہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑ کر واپس پاکستان آکر وطن عزیز کو ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنایا جس پر قوم ان کو ہمیشہ یاد رکھے گی. انکی خدمات ہم پر اور ہماری آنے والی نسلوں پر قرض ہیں ہم ان کے لیے دعا گو ہیں اللہ کریم انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے. آمین.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں