وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پرسعودی جیلوں میں قید پاکستانی قیدی سعودی جیلوں سے رہا 159

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پرسعودی جیلوں میں قید پاکستانی قیدی سعودی جیلوں سے رہا

سٹاف رپورٹ تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ
سعودی جیلوں میں قید 63 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
اوورسیز پاکستانی فانڈویشن کے مطابق یہ 63 پاکستانی قیدی منگل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 63 پاکستانیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے موقع پر ترجمان اوورسیز پاکستانی فانڈویشن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ اس لیے ان کی مدد کی ہر ممکن کوششیں کی جاتی ہیں۔
اس موقع پر رہا ہونے والے قیدیوں نے سعودی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں