Army Chief General Qamar Javed Bajwa has said that the youth should do more for the service of the country and humanity. 67

آرمی چیف کی نوجوانوں کو ہدایت “نوجوان ملک و انسانیت کی خدمت کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں”

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک اور انسانیت کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ جہاں آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی.آرمی چیف نے کور کی آپریشنل تیاریوں اور کورونا سے متعلق اقدامات کی تعریف کی.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور میڈیکل کالج کا دورہ بھی کیا جبکہ آرمی چیف نے اسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ آرمی چیف نے طلبا اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایل ایم سی پاکستان میں نمایاں کالج کے طور پر سامنے آیا ہے اور ایل ایم سی فزیکل تھراپی سمیت معیاری ڈاکٹرز تیار کر رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک اور انسانیت کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پاک فوج نے فرض کی ادائیگی کے دوران بےشمار قربانیاں دی ہیں۔ مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں