علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میں ڈاکٹروں اور ہسپتال مالک کی مبینہ غفلت کی وجہ سے نوجوان جان بحق، ایک ڈاکٹر اور ہسپتال مالک گرفتار۔ 71

علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میں ڈاکٹروں اور ہسپتال مالک کی مبینہ غفلت کی وجہ سے نوجوان جان بحق، ایک ڈاکٹر اور ہسپتال مالک گرفتار

شبقدر چارسدہ رپورٹ نمائندہ خصوصی(عدنان تابش ، تازہ !اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق خیبر میڈیکل سنٹر (پرائیویٹ کلینک) شبقدر میں نوجوان جلال ولد ارشد حسین سکنہ کتوزئی شبقدر کی ناک کا آپریشن تھا۔دوران آپریشن ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور ہسپتال مالک کی بجلی جنریٹر بند کرنے کی وجہ سے جان بحق ہوا ہے۔ شبقدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کے والد ارشد حسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا ہے جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے شبقدر پولیس نے ایک مبینہ ملزم ڈاکٹر بہادر ولد محمد امین سکنہ سوات اور مالک ہسپتال جان سید سکنہ شبقدر کو گرفتار کرلیا ہیں جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے لگائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں