سابق اولمپیئن نوید عالم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا اعلان 63

سابق اولمپیئن نوید عالم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا اعلان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

شیخوپورہ ہاکی اسٹیڈیم کو نوید عالم کے نام سے منسوب کرنے اور انکا مجسمہ نصب کرنے کا اعلان کر دیا ۔
سابق اولمپیئن نوید عالم جو کینسر سے جنگ ہار کر خالق حقیقی سے جا ملے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر فیصل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان کے ہمراہ نوید عالم کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا اور انکے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کہنا ہے کہ نوید عالم کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شیخوپورہ ہاکی اسٹیڈیم کو نوید عالم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا یے اور شیخوپورہ کے چوک میں نوید عالم کا مجسمہ نصب کرکے چوک کو بھی انکے نام سے منسوب کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں