گستاخانہ خاکے بنانے والے ڈنمارک کا ملعون کارٹونسٹ اللہ کی گرفت میں آگیا 116

گستاخانہ خاکے بنانے والے ڈنمارک کا ملعون کارٹونسٹ اللہ کی گرفت میں آگیا

گستاخانہ خاکے بنانے والے ڈنمارک کا ملعون کارٹونسٹ اللہ کی گرفت میں آگیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

نبی پاک ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والے ملعون کارٹونسٹ کرٹ ویسٹر گارڈ کو 83 سال کی عمر میں موت نے آ لیا۔ غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملعون کارٹونسٹ طویل علالت میں مبتلا تھا جسے موت نے جکڑ لیا۔ ویسٹر گارڈ 1980ء کی دہائی سے ہی کارٹونسٹ کے طور پر کام کر رہا تھا تاہم 2005ء میں اس ملعون نے ایک اخبار میں نبی پاک ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنائے جس نے دنیا بھر میں موجود مسلم اُمہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ان کارٹونز کو ابتدائی طور پر کسی نے نوٹس نہیں کیا لیکن ان کی اشاعت کے دو ہفتوں کے بعد اس کے خلاف ایک احتجاج کیا گیا اور ڈنمارک میں موجود اسلامی ممالک کے سفیروں نے اس کی پُر زور مذمت کی۔ فروری 2006ء میں یہ احتجاج دنیا بھر کے مسلم ممالک اور مسلم اُمہ کے مابین ڈنمارک مخالف احتجاج بن کر اُبھرا
 کچھ جگہ احتجاج کافی پُر تشدد بھی ہوئے۔ڈنمارک اور ناروے کے سفارتخانوں پر حملے بھی کیے گئے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ان تمام احتجاجوں کے نتیجے میں دنیا بھر میں اسلاموفوبیا اور اظہار رائے سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ 2015ء میں فرانس کے ایک طنزیہ اور مزاحیہ ہفتہ وار میگزین نے ان خاکوں کو دوبارہ شائع کیا جس کے نتیجے میں میگزین کے دفاتر پر حملہ ہوا اور 12 افراد جاں بحق ہوئے۔دنیا بھر میں ہونے والے احتجاج کے بعد کرٹ ویسٹر گارڈ کو جان سے مارنے کی کافی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں